کوٹلہ ارب علی خان: اووسیز پاکستانیز کمیشن گجرات کا اجلاس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن گجرات چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی زیر صدارت گجرات میں منعقد ہوا جس ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او گجرات رائے ضمیر ، ڈی او سی گجرات، ضلعی ممبر OPC گجرات شکیل احمد ضیا ء نے شرکت کی اوورسیز پاکستانیز کمیشن گجرات کے اجلاس میں 08 کیسز کی عبوری رپورٹ کاجائزہ لیا چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن گجرات چوہدری شبیر احمد نے اوورسیز پاکستانیز کے جانب سے درج کرائی گئی شکایات کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔چیئرمین اوور سیز پاکستانیز کمیشن گجرات چوہدری شبیر احمد نے اوورسیز پاکستانیزکی جانب سے شکایات پر ڈی سی او گجرات اور ڈی پی اوگجرات کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات کی ایڈمنسٹریشن وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر اووسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جو قابل تحسین ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خان: چوہدری امجد فاروق کی دعوت پر ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے گجرات جمخانہ کا وزٹ کیا سیکرٹری جمخانہ گجرات چوہدری امجد فاروق نے چوہدری شبیر احمد کو جمخانہ کے مختلف شعبوں کا وزٹ کرایا اس موقع پر چوہدری خرم گجرات، اعجازپیارا، شکیل احمد ذکائ، چوہدری تنویر گوندل، چوہدری ساجد کوٹھے جٹاں اور ذوالفقار بٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان: ضلع گجرات میں صاف پانی پراجیکٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب DCO گجرات کے زیر صدارت ٹی ایم ہال کھاریاں میں منعقد ہوئی ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد، میاں طارق محمود ایم پی اے ، چوہدری اشرف دیونہ ایم پی اے ، اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ اور ٹی ایم او کھاریاں ملک شفقت منیر سمیت تحصیل کھاریاں کی تمام یونین کونسلز کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز نے شرکت کی ڈی سی گجرات لیاقت علی چٹھہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف دیہی اور شہری علاقوں کی متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں پنجاب حکومت کے ترقیاتی اور فلاحی کاموں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں ۔ ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے شروع ہونے والا صاف پانی پراجیکٹ مفاد عامہ کا شاندار منصوبہ ہے اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا تعلق براہ راست انسانی صحت سے ہے صاف پانی پراجیکٹ کے زریعے پینے کے صاف پانی کا بنیادی حق لوگوں کو ملے گا انھوں نے کہا کہ اس منصوبے پر تیزی سے کام کرتے ہوئے آگے بڑھایا جا رہا ہے اس منصوبے کی وجہ سے دیہی آبادی کے کروڑوں افراد صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان: ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر کھاریاں ہسپتال کا دورہ کیا ہسپتال میں موجود مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی میڈیکل سپرئنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش چوہدری عابد رضا کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا اور ہسپتال کے بنیادی مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے ڈاکٹر فاروق بنگش کی کاوشوں کو سراہا۔