بلوچوں سے مذاکرات، دوست ممالک کو ضامن بنانے کا مطالبہ

Balochistan,

Balochistan,

کراچی (جیوڈیسک) خود ساختہ جلا وطن خان آف قلات میر سلیمان داؤد نے کہا ہے کہ اگر حکومت ناراض بلوچوں سے بامعنی مذاکرات چاہتی ہے تو مڈل ایسٹ ممالک کو بطور ضامن اس عمل میں شامل کرے۔

روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی بلال ڈار کی رپورٹ کے مطابق خان آف قلات میر سلیمان داؤد نے ’’ جنگ‘‘ سے بات چیت میں کہاکہ جب تک بھروسہ نہیں ہو گا بات چیت کا عمل آگے نہیں بڑھ سکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان ناراض بلوچوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی خواہاں ہے تو عمان یا کسی دو ست ملک کو بطور ثالث یا ضامن ڈالے او ر مڈل ایسٹ میں کسی بھی غیر جانبدار ملک میں مذاکرات کی دعوت دے ۔

اْنہوں نے کہاکہ ماضی قریب میں مجھ سے لندن میں بات چیت کی بجائے بعض لوگ محض فوٹو سیشن کیلئے آئے تھے اور ایک وفد کو واضح الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ آپ کے اختیار میں کچھ بھی نہیں ہے، اس لئے فوج کے سوا کسی سے بات چیت نہیں ہو سکتی۔