چین نے 2020 میں خلائی تحقیقاتی مشن مریخ پر بھیجنے کا اعلان کر دیا

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے 2020 میں خلائی تحقیقاتی مشن مریخ پر بھیجنے کا اعلان کر دیا ۔چین کی ایروسپیس سائنس اکیڈمی کے ماہرین کے مطابق چین 2020 میں مریخ کے لیے خلائی مشن روانہ کرے گا جو 2021 میں وہاں پہنچ کر اپنا کام شروع کردے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ پر جانے والی ٹیم میں ایک خلائی گاڑی اور ایک روور شامل ہوگا،گاڑی مریخ کا سروے کرے گی ۔

چینی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مشن شروع کرنے کے لئے ہمارے پاس پانچ سال کاوقت ہے تاہم اس حوالے سے ہم پراعتماد ہیں ۔