ہیں دنیا میں وہی لوگ اچھے جو آتے ہیں کام دوسروں کے

 Pitafi

Pitafi

تحریر : ریاض جاذب
پتافی بردران کون ہیں؟ ان کی کیا خدمات ہیں۔ اس پر بعد میں بات کریں گے، پہلے دنیا میں چند مشہور بھائیوں کے بار ے میں بھی بات کرتے ہیں جن کے کارنامے ایسے تھے کہ ان کا نام دنیا میں امر ہوگیا۔رائیٹ برادران وہی جنہوں نے جہازبنایااور پہلی بار زمین کی بیڑیوں کو اتار پھینکا اور ستاروں کی جانب چھلانگ لگائی۔ کرکٹ کا کھیل آج دنیا کے کونے کونے میں شوق سے کھیلا جاتا ہے۔ اس کھیل میں بھی کچھ ایسے نام ہیں جن کے نام کرکٹ کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھے جاچکے ہیں۔ ان میں پاکستان کے حنیف محمد برادران آسٹریلیا کے مارک ٹیلر برادران جنہوں اپنے کھیل سے ایسا نام کمایا کہ جب تک کرکٹ ہے ان نام کا لوگوں کے دلوں میں رہے گا۔ لیکن دنیا میں دو بھائیوں اینڈرسن اور ولسن برادران کی داستان ہمارے پتافی برادران میں قدرمشتر کہ ہے۔ اینڈرسن اور ولسن برادران کا آبائی وطن ناروے ہے مگر ان کا کاروبار پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے اینڈرسن برادران نے اپنی ماں کی ایک نصیحت ”مثبت سوچیئے اور مثبت بولیے” کو خوب یاد رکھا۔ اپنے کام سے کام رکھنا۔ کسی کو شکایت کا موقع نہ دینا، بلکہ اپنے ساتھیوں کے کام میں بھی تعاؤن کرنا۔

ہر ملازم کو اپنا خیر خواہ اور دوست سمجھنا۔ انہوں نے” انسانیت کی خدمت اور کاروبار” دونوں کو وقت دیا اور آج دنیابھر میں شہرت اور مقبولیت ان کے قدم چومتی چلی گئی۔ ینڈرسن برادران کا یہ مقولہ مشہور ہے کہ” ہمیں دولت کے بجائے دوسروں کی خدمت کو ترجیح دینی چاہیے” یہی چیز ہمارے لیے مال و دولت کے ساتھ ساتھ عزت کا باعث بنے گی۔ ان کا لگایا ہوا پودا مستقبل میں خوب پھلا اور پھولا 1989ء میں اینڈرسن کمپنی Accenture میں تبدیل ہوگئی۔ اس کی شاخیں 56ممالک کے 200 شہروں میں پھیلی ہوئی ہیں۔مزید کئی ایسے سگے بھائیوں کی کہانی ان کی جدجہد کا ذکر ان صفحات پر کیا جاسکتا ہے۔

Pakistan

Pakistan

ہم اپنے قارئین کو پنجاب کے دور افتادہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے پتافی بردران کے بارے میں کچھ اہم معلومات شیئر کرتے ہیں۔ ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد شفیق اور محمد حنیف پتافی و برادران جنہوں نے اپنے والدین کی تربیت اور دعاؤں کے سبب وہ مقام حاصل کیا ہے کہ آج وہ کامیاب بزنس ہیں ان کے کئی کاروبار ملک بھر میں بڑی آب تاب اور شاندار طور چل رہے ”پاکستان کا ایک بڑا ادارہ ”سن کراپ پیسٹی سائیڈز گروپ آف کمپنی” سب سے نمایاں ہے یہ کمپنی 5000 ہزار سے زائد لوگوںکو روزگارفراہم کررہی ہے۔ بزنس کے وسیع نیٹ ورک کے پیچھے ان کی ا نتھک محنت و لگن تو ہے ہی 2005 میں شروع ہونے والے کاروبار میں وسعت کو پتافی برادران عوامی سماجی بے لوث خدمت کو قرار دیتے ہیں وہ عوامی سماجی خدمت کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں۔وہ اللہ کے بندوںکے کام آنے اور”معاشرے کے دکھی نادار،ا انسانوں کی خدمت” کی وجہ سے وہ ہر محاذ پر سرخرو ہیں، یو توان کی سماجی رفاعی خدمات کا ایک طویل سلسلہ ہے مگر چند ایسی خدمات بھی ہیں جن کاذکر ہم لازمی کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر شفیق اور حنیف و برادران کے کریڈٹ پر ہے کہ ان کی تنظیم موسیٰ خان فاونڈیشن کے زیر اہتمام ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں ایک لمبے عرصہ سے دسترخوان کام کررہا ہے روزانہ ایک ہزار سے زائد مریضوںمعہ ان ساتھ آنے والے لواحقین کو تین وقت کا بہترین معیاری کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ اسی ہسپتال میں ڈائلسز سنٹر میں ان کی جانب سے معاونت کی جارہی ہے گزشتہ سال ایک نئی ڈائلسز مشین کا عطیہ بھی دیا گیا اور سب سے بڑھ کر ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر کے سامنے فری ہیلپپ سنٹر کام کررہا ہے جہاں ہر وقت ایک نہیں دو نہیں کئی ملازم معہ سازوسامان موجود رہتے ہیں۔ تعلیم کے میدان میں بھی ان کی سماجی خدمات اہم ہیں خانہ بدوشوں کی بستی جنرل بس اسٹینڈ میں ایک سکول اور ملاح بستی ڈیرہ غازیخان بوٹ سکول میں ان کی معاونت سے کام کررہے ہیں ان سکولوں میں داخل بچوں کو ان کی جانب سے مفت کتابیں ،یونیفارم اور پانچ سو روپے ما ہانہ وظیفہ بھی دیا جارہا ہے۔ اسی طرح شہر کے ساتھ نزیکی کئی دیہاتوں میں ان کی جانب سے فری میڈکل ڈسپنسریاں بھی کام کررہی ہیں روزانہ سینکڑوں مریضوں خاص طور پر عورتوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت دی جارہی ہے۔ اس کے علاوعہ بھی کی اور کارنامے ہیں جو پتافی برادارن نے سرانجام دیئے ہیں ان کا ذکر یہاں نہیں کیا گیاسچ ہے کہ ” ہیں دنیا میں وہی لوگ اچھے جو آتے ہیں کام دوسروں کے”

Riaz Jazib

Riaz Jazib

تحریر : ریاض جاذب