یوم پاکستان کے موقع پر تحریک وحدت اسلامی کا پاکستانی عوام کو مبارک باد

Srinagar

Srinagar

سرینگر (جیوڈیسک) تحریک وحدت اسلامی جموں و کشمیر کے چیرمین نثار حسین راتھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برصغیر جنوبی ایشاء کے مسلمانوں کے لئے 23 مارچ ایک بہت ہی اہم اور تاریخی دن ہے۔

نثار حسین راتھر نے کہا کہ ہم اس دن کی مناسبت سے جموں و کشمیرکے عوام سمیت اہلیان پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1940ء میں اس دن جو قرارداد پاس کی گئی وہ اس خطے کی تاریخ کے بنیادی حقائق کے ادراک کابھرپور اظہار تھی۔

تحریک وحدت کے چیرمین نے کہا کہ اس قرارداد نے مسلمانوں کو عظمت رفتہ کا احساس بخشا اور اس خطے کے مسلمانوں کی اصل شناخت کو بحال کیا۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ قرارداد پاکستان پر عملدرآمدبہ تمام تکمیل پذیر ہو جو جب ہی ممکن ہے جب جموں و کشمیر بھارت کے تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے۔