پیپلز پارٹی ‘مسلم لیگ و سیاسی قوتوں کی باہمی سیاسی جنگ جمہوریت کے مستقبل کیلئے خطرناک ہو گی

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگرنے کہا ہے کہ سابق صدر اور آئین شکنی کے ذمہ دار پرویز مشرف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے تعاون سے بیرون ملک جا چکے ہیں مگر کل مشرف کی پروٹوکول میں رخصتی کیلئے پیپلز پارٹی کو مجرم ٹہرانے والے ان کے بیرون ملک جانے کی سرکاری اجازت کو حکومت کی آئینی و قانونی مجبوری قرار دیکر اسے عدالتی فیصلے کا احترام کہہ رہے ہیں۔

جبکہ کل عدلیہ کا احترام کرنے والے یہی لوگ پیپلز پارٹی کو مشرف کو پروٹوکول دینے پر مجرم ٹہرا رہے تھے جو آج پیپلز پارٹی کی جانب سے گنہگار کہلائے جارہے ہیں۔

حالانکہ یہ حقیقت ہے کہ مشرف چلے گئے ہیں اور اب لکیر پیٹنے ‘ الزامات لگانے ‘ اشتعال انگیزی دکھانے یا احتجاج کے نام پر سیاست چمکانے سے کچھ نہیں ہوگا اگر کچھ ہوسکتا ہے تو وہ محض یہ کہ مشرف کے عدالتی ٹرائل کو متحدہوکر منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کی جائے۔