دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہو گا: اوباما

Obama

Obama

ہوانا (جیوڈیسک) کیوبا کے دورے کے آخری روز امریکی صدر باراک اوباما نے ہوانا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیوبا کے عوام کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے اور سرد جنگ کی باقیات کو دفن کرنے کے لیے کیوبا کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کے کیوبا کی ترقی کے لیے معاشی اصلاحات نا گزیر ہیں ۔ اوباما نے امریکی کانگریس کو کیوبا پر عائد پابندیاں ہٹانے کی سفارش بھی کر دی۔

اوباما کا کہنا تھا کہ کیوبا کے لوگ ان سے متفق ہوں یا نہ ہوں وہ جمہوری انتخابات پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے بم دھماکوں پر برسلز کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔