کراچی (جیوڈیسک) امریکی فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان میں رواں موسم گرما میں 500 فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔
ٹیکساس کے مقام فورٹ ہڈ کی فرسٹ کیولری ڈویژن ہیڈکوارٹرز اور سسٹینمنٹ بریگیڈ کے پانچ سو فوجی جوان افغانستان کے شمال مشرقی بگرام ائیربیس پر دوسویں ماؤنٹین ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کی جگہ لیں گے۔
یہ فوجی یونٹ آپریشن فریڈم سینٹینل میں حصہ لے گا۔افغانستان میں پہلے سے موجود امریکی فوج کی تعداد 9800ہے جس میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔