لاہور (جیوڈیسک) نامور گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان اوراس کے لوگ امن پسند اور پیار کرنے والے ہیں‘یہاں جب بھی کوئی غیرملکی آتا ہے تو اس کو دل وجان سے خوش آمدید کہا جاتا ہے‘ چاروں صوبوں کے لوگ اس معاملے میں ایک سی سوچ رکھتے ہیں۔
اکثر بیرون ملک ہونے والے پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں، کوشش رہتی ہے کہ پاکستان کے خوبصورت کلچر کی عکاسی کروں۔