عارف والا: بوڑھے شخص کی کمسن لڑکی سے شادی، دولہا سمیت 9 باراتی گرفتار

Arif Wala

Arif Wala

عارفوالہ (جیوڈیسک) عارف والا میں 13 سالہ نابالغ بچی کی 50 سالہ بوڑھے سے زبردستی شادی کرانے کی کوشش، پولیس نے چھاپہ مار کر دولہا سمیت 9 باراتیوں کو گرفتار کر لیا۔

لڑکی کی والدہ نے پیسوں کے لالچ میں آکر اپنی تیرہ سالہ نابالغ بیٹی کی 50 سالہ دولہے سے زبردستی شادی کرانے کی کوشش کی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے دولہا سمیت 9 باراتیوں کو گرفتار کر لیا۔

دلہن نے میڈیا کو بتایا میری والدہ پیسے لیکر زبردستی میری مرضی کے خلاف نکاح کرانا چاہتی تھی۔ دلہن کا والد پہلے ہی انتقال کر چکا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔