گوجرانوالہ (جیوڈیسک) این اے 101 کے ضمنی انتخاب کی کامیابی کی جیت میں ن لیگ کے تحصیل صدر اعجاز کارکنوں کے ساتھ ڈھلہ چٹھہ میں جشن منا رہے تھے۔
جشن کے دوران تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آ گئے اور جھگڑے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا گھر کے سامنے ڈھول بجانے پر ہوا۔