کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں سفاری پارک کی نامور اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل مدہو محمڈن نے کپتان زاہد حسین بلوچ کی قیادت میں ملیر یونین فٹ بال کلب کو 2-0سے شکست دیدی۔
کھیل کے پہلے ہاف کے 31ویں منٹ میں عدیل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول اسے برتری دلا دی جبکہ دوسرے ہاف میں بھی مدہو محمڈن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے 90ویں منٹ پر کپتان زاہد حسین بلوچ نے اپنی انفرادی کوشش سے ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھا دی اور مقابلہ 2-0کردیا جو کھیل کے اختتام پر تک برقرار رہا۔
کھیلے گئے دوسرے میچ میں ملیر اسٹار فٹ بال کلب نے ناصر اسپورٹس پر گولوں کی برسات کرتے ہوئے مقابلہ 8-2سے جیت لیا،ناصر اسپورٹس کی ٹیم دوران کھیل مکمل بے بس نظر آئی ملیر اسٹار کی ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی پر شائقین نے بھر پور داد دی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔
میچوں میں ریفریز کے فرائض محمد سلیم ،مجاہد اور محمد اسماعیل نے انجام دیء جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔