چترال (جیوڈیسک) چترال میں برفانی تودے تلے دبے ہوئے 6 طلبہ کو نکالنے کا کام روک دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ۔محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
چترال اور ملحقہ علاقوں میں وقفہ کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد سوسم کے علاقہ میں برفانی تودے میں دب جانے والے 6 طلبہ کی تلاش کا کام روک دیا گیا ہے۔
سوات میں 6 روز قبل مانکیال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے بحرین اور کالام کے درمیان بند ہوجانے والی سڑک آج بھی بند ہے۔