Rafiq Model Girls Elementary School’s annual Ceremony
جمبر (نامہ نگار) رفیق ماڈل گرلز ایلیمنٹری سکول کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمانان خصوصی چئیرمین یونین کونسل جمبر رانا ادریس خاں، انصاف ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف ذیشان ماجد، کالمسٹ صابر مغل ، کالمسٹ مرزا یسین بیگ ،کالمسٹ عقیل خان، سابق ناظم الیاس خان تھے۔ سکول کے پرنسپل شفیق خان نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سکول کی کارکردگی بچوں کے والدین اور مہمانوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کارکردگی کی وجہ سے آج ہمارے سکول کو پنجاب ایجوکیشن نے سلیکٹ کرلیا ہے۔ اب ہمارا سکول بچوں کو فری تعلیم اور فری کتابیں مہیا کرے گا۔
انہوں نے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ریسکیو 1122 کے وقاص بلال کو سپیشل مدعو کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بچوں کو ہنگامی حالات کے متعلق خصوصی ہدایات دیں۔ تقریب سے چئیرمین رانا ادریس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رفیق ماڈل کی خصوصی محنت کی وجہ سے آج اس سکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سلیکٹ کیا ہے۔ تعلیم کے میدان ہمیں اس سکول کا ساتھ دینا ہوگا۔ آج ان کی محنت کی بدولت فری تعلیم ہرگھر گھر تک پہنچے گی۔ صابر مغل کالمسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم مرد عورت دونوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ تعلیم کی بدولت انسان معاشرے میں اچھے برے کی پہچان کرتا ہے۔ کالمسٹ مرزا یسین بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رفیق ماڈل سکول پچھلے پندرہ سال سے تعلیمی میدان میں اپنا جھنڈا گاڑھ رہا ہے۔
تعلیم آج کے دور میں بہت ضروری ہے۔جدید دنیا کا ساتھ دینے کے لیے ہمیں دیہاتی علاقوں میں تعلیم کو عام کرنے کے لیے اپنا فرض نبھانا ہوگا۔ ذیشان ماجد نے کہا کہ میں نے لاہور سے لیکر ٹھٹھہ تک دورہ کیا مگر تعلیمی نصاب میں آئے دن تبدیلی کی وجہ سے معیار تعلیم اوپر جانے کی بجائے نیچے جارہا ہے۔ تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے۔ تعلیم پر سب حق ہے خواہ وہ غریب ہے یا امیر۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیبلو،ڈرامے، ملی نغمے اور تقاریر کیں۔ آخر میں پوزیشن ہولڈر بچوں کو شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔ تقریب کے آخر میں سکول کے شکیل احمد خان سرپرست سکول ھذا نے والدین اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔
Rafiq Model Girls Elementary School’s annual Ceremony
Rafiq Model Girls Elementary School’s annual Ceremony
Rafiq Model Girls Elementary School’s annual Ceremony