وطن کب جاؤں گا کچھ کہہ نہیں سکتا، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا شکر گزار ہوں: مشرف

Musharraf

Musharraf

دبئی (جیوڈیسک) سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے دبئی سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرون ملک جانے کے لئے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے جانے کے بعد پاکستان میں افواہ سازی کی مشین لگ گئی ہے، پاکستان میں علاج ہو سکتا ہے لیکن رسک بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں جانے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، متعدد بار عدالتوں میں پیش ہو چکا ہوں۔

سابق صدر نے بتایا کہ دبئی میں اے پی ایم ایل کا کوئی اجلاس نہیں ہوا، حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل سے نام نکالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر قتل کیس میں بھی عدالت میں پیش ہوا، سپریم کورٹ نے قانونی معاملے پر فیصلہ دیا۔