نیو یارک (جیوڈیسک) میگزین کے ایڈیٹر جیف کولون نے لکھا ہے کہ ماضی کی طرح فہرست میں ان افراد کو شامل کیا گیا ہے جو عالمی سطح پر اثر رکھتے ہیں نہ کہ صرف اپنے نام کی وجہ سے مشہور ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر اور ایک بھی صدارتی امیدوار اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔
دو ہزار سولہ کی دس بااثر شخصیات میں جرمن چانسلر اینگلا میرکل، میانمر کی آنگ سان سوچی، پوپ فرانسس، ایپل کے ٹم کک، گلوکار جان لیجنڈ، اقوام متحدہ کے موسمیاتی تحفظ کے ادارے کی ایگزیکٹو سیکرٹری کرسٹینا فیگرز، امریکی کانگریس کے اسپیکر پال ریان اور سپریم کورٹ کے جج روتھ بیڈر گنسبرگ شامل ہیں۔