نیویارک (جیوڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ” دی ہنٹس مین ونٹرز وار” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
فلم کی کہانی دو چڑیل بہنوں کے گرد گھومتی ہے جو پریوں کے دیس پر قبضہ جمانے کے خواب دیکھ رہی ہیں اور پریوں کا روپ دھار کر پری محل میں پہنچ جاتی ہیں۔
فلم میں کس ہیمس ورتھ شہزادہ بن کر جلوہ گر ہوئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ساتھ نمایاں کرداروں میں جیسیکا کاسٹین، چارلیز تھیرون اور ایمیلی بلنٹ شامل ہیں۔ فلم 22 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔