کراچی: گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی ٹیم دی ایگلز پاکستان یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر ایٹریم مال کراچی میں ایک رنگارنگ ایونٹ منعقد کروایا گیا۔ اس موقع پر بچوں کے درمیان یوم پاکستان کی مناسبت سے پوسڑ اور کوئز کمپیٹیشن کا اہتمام ہوا۔اول،دوئم،اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ـایونٹ میں یوم پاکستان کے حوالے سے اسٹال پر اشیاء رکھی گئیں جن کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع سے کچی آبادی کے بچوں کے لئے فلاحی کام کئے جائیں گے ۔ڈونیٹ ٹو ایجوکیٹ پروگرام کے تحت فنڈز جمع کئے گئے تاکہ باصلاحیت بچوں کو ہر ممکن تعلیمی امداد دی جائے۔ایونٹ میں بچوں اور بڑوں کے لیے فیس پینٹنگ اور لکی ڈرا کا اہتمام بھی کیا گیا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔ ایونٹ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے مختلف گیمیز بھی کھیلے گئے ـ
اس موقع پر دی گرین ایگلز پاکستان ٹیم کی صدر ثناء زاہد کا کہنا تھا کہ گرین ایگلز نوجوانوں کی حب الوطنی سے سرشار ایک تنظیم ہے جو اپنے ہم وطنوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتی ہے ۔ اس ایونٹ کو منعقد کرکے ہم دنیا کو پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنا چاہتے تھے جس کے لیئے ہماری ٹیم ایٹریم مال انتظامیہ کے تعاون کی بے حد شکرگزار ہے ۔کراچی چیپٹڑ ہیڈ سید عباد حسنین زیدی کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر یہ ایونٹ کروانے کا واحد مقصد یہ ہے کہ آج کی نوجوان نسل جو پاکستان کی اہمیت بھول چکی ہے ۔وہ آج کے دن ہمارے ساتھ مل کر یوم قرارداد پاکستان کو منائے اور اس کے حصول کے لئے دی گئی قربانیوں کی یاد کو تازہ کریں۔ایٹریم مال انتظامیہ نے دی گرین ایگلز پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور مکمل تعاون فراہم کیا۔ایونٹ کے اختتام پرایٹریم مال میں موجود افراد نے گرین ایگلز اور ایف ایم 91 کے ہمراہ جوش و جذبہ کے ساتھ قومی ترانہ پڑھاـ