جھنگ : الف اعلان کے زیر اہتمام تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے آگاہی کیمپوں کا انعقاد کیا گیاجس میںموضع باغ ، تھانہ صدر چوک اور کچہری چوک میں لگائے جانے والے کیمپوںمیں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ محکمہ تعلیم خالد محمود سرگانہ ، ریجنل جنرل منیجر این سی ایچ ڈی احسان اللہ کمبوہ،انسپکٹر ٹریفک پولیس ظفر حیات ہراج ، ڈاکٹر ریاض نول (صدر آمنہ ویلفیئر فائونڈیشن جھنگ) ، کامران ساقی (صدر انٹرنیشنل ریسرچ ایڈمنسٹریشن IRA-) مقامی چیئر مین صفدر شاہ نقوی ایڈوکیٹ ،مقامی کونسلر ز واجد علی ہاشمی ، حکیم محمود الحسن نول ،میڈیا، وکلاء ، سول سوسائٹی کے ممبرز سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی کیمپوں میں لوگوں کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے منتخب نمائندوں کو خط لکھنے کے حوالہ سے معلومات فراہم کی گئیں دوکانوں اور گھر گھر جا کر رضا کاروں نے آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے اور ان سے تعلیم کو عام کرنے کا وعدہ لیا اس موقع پر ریجنل کوارڈینیٹر الف اعلان آصف مغل نے شرکاء کو اپنے مقامی ایم پی اے اور ایم این اے کو الف اعلان کے ویب سائٹ کی مدد سے اپنے علاقوں میں موجود سرکاری سکولوں کا دورہ کر کے انکی حالت بہتر بنانے کے لئے ای میلز کرنے کا طریقہ بتایا الف اعلان کی اس کاوش کو لوگوں کی بڑی تعداد نے سراہا اور تعلیمی صورت حال میں بہتری کے لئے مثبت قدم قرار دیا۔