سندھ : تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں دیسی زہریلی شراب نوشی کے باعث40سے زائد قیمتی جانو ں کے ضیاع کے بعد IG سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے پورے سندھ میں دیسی شراب بنانے والوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں جس پر عمل کرتے ہوئے سنجھورو پولیس نے مختلف مقامات پرکاروائی کرتے ہوئے 1000ہزار لیٹر سے زائد دیسی شراب براآمد کر کے 6افراد کو گرفتار کر لیا۔ SHOسنجھورو ذوالفقار پاہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سنجھورو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے
گاؤں میراںمیں 300لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے عرس ماچھی اور حسن ماچھی کو گرفتار کر لیا، اسی طرح کی ایک اور کاروائی میں سنجھورو پولیس اور 15کے اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی میںگاؤں اللہ داد لغاری میں 300لیٹر دیسی شراب اور گل شیر لغاری نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔
جبکہ ایک اور کاروائی میں سنجھورو پولیس نے میگواڑ محلہ کھڈرو سے 400لیٹر سے زائد دیشی شراب برآمد کر کے کرشن،پرمو اور ہاسو بھیل کو دیسی شراب بنانے اور فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ واضع رہے کہ گزشتہ سال سنجھورو اور اس کے گردو نواح میں زہریلی دیسی شراب نوشی سے 06افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔
جبکہ دو افراد بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔ سنجھورو پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے مزکورہ گرفتار افراد کے خلاف کیس داخل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ضمن میں پولیس کی جانب سے مزید کاروائی کی توقع ہے۔