ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی ) قران و سنت سے متصادم کسی قانون کونہیں مانتے،موجودہ حالات کے تناظر میںدینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک میں سیکولرز م اور لبرل ازم کی وبا پوری شد ومد سے پھیل رہی ہے،اسلامی نظریہ کو نظرانداز کر کے ملک کے خلاف گھناونی سازش کی جارہی ہے،نسواں بل میں علماء کے تحفظات کو دور کرنے اور نئی سفارشات مرتب کرنے کے حکومتی اقدام کو سراہتے ہیں،نسواں بل میں عورتوں کو تحفظ کم جبکہ بے حیائی کی کھلی چھوٹ ملے گی ،دینی مدارس اسلام کے دفاعی مورچے ہیںیہ دہشتگردی کی نہیں بلکہ اسلام کی نرسریاں ہیں،ان خیالات کا اظہار متحدہ علماء کونسل کے رہنما صدر متحدہ علماء کونسل حافظ محمد صدیق ،جنرل سیکرٹری عتیق الرحمان شاہ،جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے ناظم تربیت و سابق ایم پی اے پروفیسر وقاص خان،رہنما جمعیت علماء اسلام (ف)مولانا عمر فاروق صدیقی،مدرس جامع مسجد تعلیم القران ،مدرس حافظ محمد یاسر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری متحدہ علماء کونسل محمد شاہنواز ،نے مدنی مسجد لائق علی چوک میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ، حافظ محمد صدیق صدر متحدہ علماء کونسل وترجمان تعلیم القران راولپنڈی نے کہا کہ ہم دینی جماعتوں کے اتحاد کے لئے کوشاں ہیں ، وقت کا تقاضہ ہے ۔
تمام دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں اور قران و سنت سے متصادم قانون سازی کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک میں اسلامی نظام کے منافی کوئی بھی قانون بنانے کی جسارت نہ کرسکے،انھوں نے نسواں بل کوعورتوں کی گھریلو زندگی برباد کرنے کا بل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت یہود یوں کے ایجنڈے کی تکیمل سے باز رہے،اور مدراس دینیہ کے خلاف کسی بھی منفی اقدام سے گریز کرے وگرنہ علماء کرام ڈھال بن کر لادینی اور طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کریں گے،پروفیسر وقاص کا کہنا تھا کہ دینی مدارس پر پابندی اور اسے محدود کرنے کیاباتیں ملک اور اسلام کے خلاف سازش ہے،عتیق الرحمان شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا،اس کے قوانین بھی قران و سنت کے آئنہ دار ہونا چاہئے،رہنما متحدہ علماء کونسل کا کہنا تھا کہ وفاق المدارس پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ کانفرنس میں بھرپور شرکت اور پوری قوت کا مظاہرہ کریں گے،لاہو رکی فقید المثال کانفرس حکومت کو پیغام ہوگا کہ وہ اپنے ناپاک عزائم سے باز رہے،انکا کہنا تھا کہ نسواں بل اسلامی اور مشرقی اقدار سے منافی بل ہے جس کی ہر سطح پر بھرپور مخالفت کی جائے گی ، متحدہ علماء کوسنل کی مشترکہ پریس کانفرنس میں پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہا گیا جس میں نسواں بل کے حوالے سے علماء سے رائے اور انکے تحفظات دور کرنے کی بات کی گئی،۔