ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی ) معروف ماہر تعلیم و ڈائریکٹر دی فائونڈرز ایجوکیشنل سسٹم و پری کیڈٹ سکول احاطہ ٹیکسلا عطاالرحمن چوہدری نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے علاقہ پنج کٹھہ اور احاطہ ٹیکسلا کے بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں اس مادی دور میں جہاں تعلیم ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے وہیں دی فائونڈرز اس علاقہ کے بچوں اور بچیوں کے معمولی فیسوں کے ساتھ معیاری تعلیمی ضروریات کو پوری کر رہا ہے،امسال ملالہ یوسفزئی دانش سکول میںاس ادارہ کے 36بچوں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا جن میں سے34کامیاب ہوئے جوکہ اس درس گاہ بلکہ اہلیان ٹیکسلا کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے دی فائونڈرز ایجوکیشنل سسٹم و پری کیڈٹ سکول احاطہ ٹیکسلا میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات و یوم والدین کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔
،تقریب میں،ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان،ٹی وی ریڈیو کی فنکارہ شہناز خان، معروف فیملی فزیشن ڈاکٹر سید اسد علی، چوہدری خالد محبوب ، طاہر درانی ، ملک محمد امین ، پنجابی پختون اتحاد کے چئیرمین حاجی قدیم خان، ماسٹر نثار خان، سید چن شاہ کاظمی،سابق امیدوار برائے چئیرمین اجمل خان تنولی، وائس چئیرمین کے امیدوار ملک نوازش،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ٹیکسلا کے صدر شیخ قمر،ٹیکسلا کینٹ اے پی سی ایم کے صدر صفدر حسین، جنرل سیکر ٹری امجد خان ،شیرازی ایسو این کے ڈائریکٹر سید شیراز حسین شیرازی، حاجی حنیف،نثار خان،ملک امین، سید محمود علی نقی، آفتاب سلہری،محمد صدیق ایڈووکیٹ،نصیر شہزاد، میڈم سعدیہ رحمن، مختلف مدارس کے سربراہان، بچوں کے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی،مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔