نیو یارک (جیوڈیسک) ایکشن اور تھریلر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ” کوڈ آف آنر ” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک اسپیشل فورس کے سابق اہلکار کے گرد گھومتی ہے ۔
جو کہ اپنی فیملی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے شہر بھر کے غنڈوں سے الجھ بیٹھتا ہے۔ سابق اہلکار اپنی فیملی کے قتل کا بدلہ لے پاتا ہے کہ نہیں یہ تو فلم دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔ فلم رواں سال چھ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔