ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 50 روپے کلو تک مہنگا

meat at 50 kg

meat at 50 kg

لاہور (جیوڈیسک) چکن ریٹیلرز کے مطابق کراچی میں مرغی کا گوشت 50 روپے اضافے سے ایک ہفتے کے دوران 300 روپے کلو کی سطح پر آ گیا ۔

لاہور میں بھی مرغی کا گوشت لگ بھگ 50 روپے مہنگا ہو کر اب صارف کو 228 کلو کے حساب سے خریدنا پڑ رہا ہے ۔ اس کے علاوہ پشاور میں زندہ مرغی 30 روپے مہنگی ہو کر 180 روپے کی سطح پر آ چکی ہے۔ پولٹری فارمرز مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا جواز وہی مرغے کی ایک ٹانگ طلب و رسد میں بڑھتے ہوئے فرق کو بتا رہے ہیں۔