اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ملاقات کی ہے ، پاک ایران تعلقات ، خطے کی سیکورٹی صورتحال اور بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی پاکستان بالخصوص بلوچستان میں مداخلت پر بھی بات چیت کی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایران کے صدر حسن روحانی نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور ایران کے تعلقات ، خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی پاکستان کے اندر خصوصی بلوچستان میں مداخلت کا معاملہ اٹھایا ، ڈاکٹر حسن روحانی نے اس حوالے سے ایران کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بارڈر سیکورٹی مینجمنٹ کے معاملات بھی زیر بحث آئے ، ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا ۔