کراچی (جیوڈیسک) شوگر ملرز کے مطابق حکومت نے 31 مارچ 2016ء تک 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، اب تک 2 لاکھ 53 ہزار ٹن چینی کی برآمد کے سودے بیرونی خریداروں سے کئے جا چکے ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر چینی کی قیمت 454 ڈالر فی ٹن ہے اور مقامی عالمی مارکیٹ میں مہنگی ہونے کے سبب حکومت اپنی طرف سے ملرز کو فی کلو چینی ایکسپورٹ کرنے پر 13 روپے دے رہی ہے۔
ملرز کا کہنا ہے کہ حکومت ایکسپورٹ کے لئے دی گئی مدت میں اضافہ کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ چینی برآمد ہو سکے اور ملرز گنے کے کاشتکاروں کو فوری ادائیگیاں کر سکیں۔