سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں حکومت سازی کے لئے انتظار ختم ہوگیا ،پی ڈی پی کی رہنما محبوبہ مفتی ریاست کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنماحکومت سازی کے لئے آج مقبوضہ وادی کے گورنر سے ملاقات کریں گے۔ حکومت سازی میں تعطل ختم ہونے کے باوجود دونوں جماعتوں میں اہم محکموں کے لئے رسہ کشی کی جارہی ہے ، لیکن کسی غلط تاثر سے بچنے کےلئے پی ڈی پی اور بی جے پی کے محکموں میں کوئی تبدیلی نا کرنے سے اتفاق کیا گیا ہے۔
گذشتہ سال کی نسبت اس بار بی جے پی کو محبو بہ مفتی کی حکومت میں مزید اختیار ملنے کا بھی امکان ہے۔