کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے حساس اداروں کے ہاتھوں کراچی و بلوچستان کی پاکستان سے علیحدگی کیلئے مقامی عسکریت پسندوں کو مسلح تربیت کی فراہمی اور مقامی دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “ کے ایجنٹ بھارتی نیول کمانڈر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر حساس اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور خفیہ و حساس اداروں کی فرض شناسی و حب الوطنی کی وجہ سے ہی پاکستان اور اس کے عوام محفوظ ہیں وگرنہ بھارت نے تو پاکستان اور اس کے عوام کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی سازشوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
اسلئے پاکستان کو بھی خیر سگالی کے جذبات کو چھوڑ کر بھارت کو اس کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے اور عالمی سطح پر بھارت کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے پاکستان ‘ کشمیر ‘ افغانستان ‘ بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھارتی سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا چاہئے۔