اسلام آباد (جیوڈیسک) شہر اقتدار میں چائنا کٹنگ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ وزیر اعظم کی ہدایات اور عدالتی احکامات بے اثر ثابت ہوئے۔ راول ڈیم کے اطراف سرکاری اراضی اور موضع لکھوال کی ملکیت کا ریکارڈ غائب کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راول ڈیم کے قریب پانچ ہزار نو سو کنال سرکاری اراضی کی ملکیت کے تمام ثبوت، 1995ء میں وفاق اور پنجاب حکومت کے پاس موجود تھے۔
سمال ڈیمز انتظامیہ کی 2931 کنال ارضی کی ملکیت سے متعلق ڈی سی او آفس کوئی ریکارڈ تاحال تیارنہیں کر پایا۔ ڈی سی او آفس کا 1995ء میں لکھا گیا خط ریکارڈز سے غائب ہو چکا ہے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ گیارہ سال قبل موضع لکھوال کے رہائشیوں کو الاٹ کئے گئے خسرہ نمبرز سے متعلق کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔