Shah Faisal Zone DMC Korani Karachi Metric Examination Centers Cleaning
کراچی: صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو اور کمشنر کراچی کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کا میٹرک کے امتحانی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے اپنی نگرانی میں ہفتہ وار تعطیل کے باوجود 28مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو یقینی بنا نے میں مصروف رہے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے امتحانی مراکز کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کے ساتھ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری کاموں کا معائنہ کیاایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے محکمہ سنیٹریشن کے افسران وعملے کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی میں قائم تمام امتحانی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی کے بعد شاہراہوں کے کناروں پر چونے کا چھڑکائو اور امتحانی مراکز کے اند اور اطراف مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی روزانہ کی بنیاد پر انجام دیا جائے۔
دورے کے موقع پر ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں امتحانی مراکز کے آمد و رفت کے راستوں پر سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے امتحانی مراکز سمیت ضلع کورنگی میں سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنایا جائے۔
بعد ازں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا اور تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول کا قیام اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دے کر ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک اور خوبصورتی میں اضافہ یقینی بنائی جائے۔