اسلام آباد (جیوڈیسک) لاہور میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا. جس میں وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور متعلقہ کمانڈرز نے شرکت کی۔
چارگھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں سانحہ لاہور کے بعد سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ لاہور واقعے پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
دہشت گردوں نے میرے بچے، بچیوں اور بہن بھائیوں کو نشانہ بنایا۔ پوری قوم کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ لاہور کی تحقیقات سے پل پل آگاہ رکھنے کی ہدایت کی اور اپنا لندن کا دورہ منسوخ کر دیا جبکہ اپنی امریکا روانگی بھی دو روز کے لیے موخر کر دی ہے۔