راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اہم اور طویل اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اورایم آئی نے شرکت کی۔ کور کمانڈر راولپنڈی سمیت متعلقہ کمانڈرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں لاہور دھماکے پر آرمی چیف کو ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہوں کو حملہ آوروں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اوران کی حمایت کرنےوالوں کوجلد پکڑا جائے۔
قاتلوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آرمی چیف کا اجلاس میں کہنا تھا کہ معصوم بچوں کےقاتلوں کوہرصورت انصاف کےکٹہرے میں لائیں گے۔ اپنی زندگی اور آزادی کے ساتھ وحشی درندوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔