محفل پیران پیر غوث الاعظم دستگیر بدھ کو کتیانہ ہال کھارادر میں ہوگی

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کی صدارت میں پاک جوناگڑھ والنٹیئر کور کی جانب سے فر زند جونا گڑھ اقبال چاند کی میزبانی میں تقریب فاتحہ خوانی حضرت غوث الاعظم دستگیر ؒکتیانہ میمن ہال کھارادر میں بروز بدھ مورخہ30مارچ شام 6بجے منعقد کی جائے گی۔

جس میں حضرت غوث الاعظم دستگیر ‘حضرت خواجہ غریب نواز‘ حضرت سید وارث علی شاہ ‘حضرت مانگرول شاہ ولی ‘ حضرت جعفر ‘ حضرت مظفر شہید ‘ حضرت مسکین شاہ ‘ حضرت شاہ وجیہہ ‘پیر کوثر علی قاسم علی قادری کیلئے فاتحہ خوانی کے ساتھ سیکریٹری کے ایم اے فاروق سانگانی کی والدہ اور اقبال چاند کی والدہ مرحومہ کی مغفرت و ایصال ثواب کیلئے دعا کی جائے گی جبکہ نمایاں تعلیمی خدمات کے حامل طلباءو طالبات میں ایوارڈزواسناد کی تقسیم کے ساتھ برادی کے حوالے سے سماجی خدمات انجام دینے والے فخر کتیانہ حاجی صمد پردیسی و دیگر سماجی رہنما ¶ں کی خدمات کا اعتراف بھی کیا جائے گا۔

تھیلسیمیا کے مرض پر مباحثہ بھی ہوگا ۔تقریب کے مہمانوں میں الطاف حسین ایڈوکیٹ ‘ نور محمد غازی ‘ سید یاسین شاہ باوا‘ حاجی اقبال ہنگورہ ‘ محمد سلیم ترک ‘ عبدالوہاب کھتری ‘سید ابراہیم بخاری باپو ‘ محمد علی گھانچی ‘ حاجی اسلم ترک ‘ عمران کاتیا‘ احمد جیتپور ‘ شہریار راجپوت ‘ فیصل شمیم اکمل پراچہ ‘ سید عرفان رضوی ‘ اکبر بھائی ‘علی مراد ‘ عبدالستار انصاری ‘دا ¶د خسہ ‘ سید معین باپو ‘ سید عباس باپو ‘ سید انور علی شاہ ‘ حنیف چوہدری ‘ اقبال موٹلانی ‘ فیصل خان ‘ عمران چنگیزی ‘ محمد صدیق ایڈوکیٹ ‘ نور محمد ایڈوکیٹ ‘ بلال سومرو ‘ اسماعیل بیلم ‘ حاجی امیر علی خواجہ ‘ عبدالرحمن گجراتی ‘ عزیز صدیقی ‘ فیروز احمد صدیقی ایڈوکیٹ ‘ ایڈوکیٹ محمد ایوب صدیقی و دیگر شامل ہوں گے۔

میز بانی کے فرائض ہارون حسین کعبہ والیہ‘نور محمد وارثی سوریا ‘ محمد خالد محمود ‘ صدیق میمن زری والا م خانزادہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ عمرشیخ جونا گڑھی ‘اسماعیل حاجی محمد عثمان محمد یونس سایانی انجام دینگے جبکہ کمپیئرنگ اقبال ٹائیگر کریں گے۔