ملک بھر سے را کے ایجنٹس کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ راجونی اتحاد

Raw

Raw

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری سے غیر ملکی دخل اندازی کا ثبوت مل گیا ہے، یہ پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ہے کیونکہ را کے ایجنٹ کی گرفتاری سے پاکستان کو موقع ملا ہے کہ وہ اپنا نقطہ نظر عالمی سطح پر رکھے۔

جبکہ حکومت اور اداروں کا فریضہ ہے کہ اب وہ تحفظات و مفادات چھوڑ کر قومی ضروریات کو ترجیح دیں اوربلوچستان سمیت ملک بھر سے را کے ایجنٹس کا مکمل خاتمہ کریں۔

پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ این جی پی ایف سربراہ عمران چنگیزی و دیگر نے مزید کہا کہ کراچی سے سیاست کا آغاز کرنے والی نئی سیاسی جماعت کی جانب سے زبان و قومیت پر لڑنے کی بجائے وطن پرستی کا پیغا م ہر گھر تک پہنچانے کے عزم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یقینا عزم خوش آئند ہے۔

اگر اس کے پس پردہ نیت ‘ مقاصد اور اہداف نیک اور وہی ہوں جو ظاہر کئے جارہے ہیں۔