مومند ایجنسی : مومند ایجنسی تحصیل حلیمزئی میاں منڈی ،مومند پبلک سکول میں یوم والدین کی سالانہ تقریب ۔ صدارت حاجی عالم خان نے کی جبکہ اس موقع پر سینکڑوں طلباء ان کے والدین ، مقامی علماء اور میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔تقریب میں سکول کے طالب علموں نے مختلف زبانوں میں تعلیم کی موضوع پر تقاریر کیں، مزاحیہ خاکے پیش کئے ،اور اساتذہ کرام نے سکول اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر سکول اور کلاسوں میں اول ،د و م اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں نقد انعامات اور شیلڈ زتقسیم کئے گئے۔ سکول میں اول پوزیشن بیت اللہ کلاس ہفتم اے ، دوم پوزیشن محمد اشفاق کلاس ششم اے ،اور تیسری پوزیشن شبیر احمد کلاس ہفتم بی نے حاصل کی، اور سکول انتظامیہ کی جانب سے تینوں پوزیشن ہولڈر ز کو اگلے کلاس میں مفت داخلہ کا اعلان کر دیا گیا۔
جبکہ سکول انتظامیہ کی جانب سے علاقے کے نامی گرامی افراد کو خدمات پر انعامات دئے گئے۔مومند پبلک سکول 1996میں قائم ہوا تھا جو ایجنسی میں پہلا پبلک سکول تھا ۔سکول پرنسپل فخر عالم مومندنے علاقہ عمائدین اور مشران سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دینے پر توجہ دیں تاکہ ہم تعلیم کے زریعے پسماندہ علاقہ فاٹا کو بھی ترقی اور خوشحالی کی دوڑ میں شامل کریں۔
تقریب کے دوران سیکورٹی کے بھی غیر معمولی انتظات کئے گئے تھے۔سکول میں اگلے تعلیمی سال ٢٠١٦ ء سے پرائمری سیکشن میں مادری زبان پشتو بھی پڑھائی جائے گی۔ اور ساتھ ہی مہمند ایجوکیشن سسٹم کے ذریعے مین کیمپس میں امسال سے کالج کلاسز بھی شروع کئے جائیں گے۔
حاجی عالم خان نے اس موقع پر مہمند پبلک سکول یوسف خیل برانچ میں کلاسز اور داخلوں کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ہم جو اقدامات اٹھارہے ہیں وہ فقط قومی خدمت کی خاطر اٹھا تے ہیں۔ اور ہمیں اپنے بچوں کی ذہانت اور قابلیت پر فخر ہے۔