لاہور کے تمام پارکوں کو تالہ لگا کر بند کر دیا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے کے بعد شہر کے تمام پارکوں کو تالہ لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے مطابق گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد شہر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

شہر میں سیکورٹی کے پیش نظر تمام پارکوں میں سےلوگوں کو نکال کر گیٹوں پر تالے لگا دیے گئے ہیں۔ بند کئے جانیوالے تفریحی پارکوں میں جیلانی پارک ، جلو پارک ، ماڈل ٹاون پارک اور دیگر شامل ہیں ۔