بلوچستان : ایف سی کی کارروائی، 11 ازبک باشندوں سمیت 12 افراد گرفتار

arrest

arrest

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹئیرکور اور حساس اداروں کی کارروائی11 ازبک باشندوں سمیت 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹئیرکور نے حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران نوشکی میں سرچ آپریشن کیا اور وہاں غیر قا نونی طور پر مقیم 11 ازبک باشندوں کو گرفتار کر لیا ،کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں ایک مبینہ شرپسند بھی گرفتارہوا۔

دوسری جانب سوئی کے علاقے ہزاروگوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا ،گوٹھ سے 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اورڈیونیٹر قبضے میں لے لیا گیا،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔لورالائی کے علاقے سدوزئی میں 48ایکڑ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو تلف کر دیا گیا۔۔