وڈھ : بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے ضرور مگرحقیقت اس کے برعکس، گورنمنٹ ہائی سکول سارونہ کوہائی کا درجہ ملنے 20سال سے زائد کا عرصہ بیت چکے ہیں لیکن ادارہ کو تاحال سائنس ٹیچر ملی اور نہ ہی سائنس کا سامان سالانہ 15سے 20بچے کلاس نہم اور دہم سے سائنس کی تحقیق اور جدیدسائنسی معلومات سے محروم ہوتے ہوئے ادارہ سے فارغ ہوکر کسی کام کے نہیں رہ جاتے۔
مگر آج تک کسی بھی انتظامی آفیسر نے سکول کی بنیادی سہولت کے بارے سوچا ہے اور نہ ہی کسی نے ایسی کوشش کی ہے سارونہ ہائی سکول کے بچوں نے صوبائی محتسب آعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ گورنمنٹ ہائی سکول سارونہ کی دور جدید کے سائنسی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے از خود نوٹس لیکرسارونہ ہائی سکول کو سائنس ٹیچر اور سائنس کا سامان مہیا کرکے بچو ں کے تعلیمی مقاصد کو ضائع ہونے سے بچائیں۔
کلاس نہم ودہم کے طلباء کا موقف، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول سارونہ کے کلاس نہم و دہم کے طلباء سراج احمد محمد حسنی، عبدالستار، عبد السلام ، علی احمد، و دیگر نے طویل انتظار اور خاموشی کا روز ہ توڑ اپنے جائز اور بنیادی تعلیمی ضرورت کیلئے گزشتہ روز وڈھ پریس کلب کے سامنے اہتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سارونہ ہائی سکول کوہائی کا درجہ ملنے سے تاحال سائنس ٹیچر ملا ہے اور نہ ہی سائنسی سامان ہرسال سکول کے کلاس و نہم کے طلبا ء جدید سائنس کی تحقیقی علوم سے محروم رہ کر سکول سے فارغ ہوکر کسی کام کے نہیں رہ جاتے۔
لیکن آج تک کسی بھی ایڈمنسٹریٹو آفیسر نے سکول کی بنیادی ضرورت کوپورا کرنے کیلئے کوئی خواہش ظاہرکی ہے اور نہ ہی کسی انتظامی آفیسر نے ایساکرنے کی کوئی اقدام اٹھانے کی زحمت کی انہوں نے کہا کہ سارونہ ہائی سکول کو ہائی کا درجہ ملے 20سال سے زائد عرصہ گزر چکے ہیں لیکن تاحال سکول میں کوئی سائنس ٹیچر اور سائنس کا سامان نہیں ہے گزشتہ بیس سالوں سے تاحال سکول کے کلاس نہم اور دہم کے بچو ں کو سائنس کی سہولت میسر نہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ سارونہ ایک دیہاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے دنیاکی تیز ترین بدلتی ہوئی حالا ت سے بے خبری کی زندگی گزاررہے ہیں لیکن اگر کوئی ان سے متعلق کوئی آگاہی رکھتا ہے تو سکول کے بچوں کی مفاد میں کوئی عملی اقدام نہیں اٹھاتے ہیں اس وجہ سے سارونہ ہائی سکول سے فارغ ہونے طلباء ہمیشہ کیلئے جدید دور کے سائنسی علوم کی بنیادی معلومات سے ہمیشہ کیلئے محروم رہ جاتے ہیں۔
سارونہ ہائی سکول کے طلبا ء نے صوبائی محتسب آعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی بنیادی ضرورت کو سامنے رکھ کر سارونہ ہائی سکول کو سائنس ٹیچرا ور سائنس کا سامان مہیا کرنے کیلئے عملی اقدامات کرکے یہاں کے بچوں کو انصاف فراہم کریں۔