میامی (جیوڈیسک) میامی ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر 2 اینڈی مرے اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اپنا سفر جاری نہ رکھ سکے۔ جاپان کے کی نیشیکوری اور کینیڈا کے مائیلس رونک نے تیسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور ازبکستان کے ڈینس اسٹومن مدمقابل ہوئے۔
عالمی نمبر 2 اینڈی مرے نے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیسٹس میں چھ تین ، سات پانچ سے زیر کیا ۔ ایونٹ کے ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے سٹار پلیئر سٹینسلاس واورینکا کو روس کے اینڈرے کوزنیٹسوو کے ہاتھوں چھ چار ، چھ تین سے اپ سیٹ شکست ہوئی ۔ سابق عالمی نمبر ایک سپینش کھلاڑی رافیل نڈال بوسنیا کے دامیر دومہور کے خلاف مقابلہ جاری نہ رکھ سکے۔
دامیر دومہور نے دو چھ ، چھ چار ، تین صفر سے فاتح قرار پائے ۔ جاپان کے کی نیشیکوری اور کینیڈا کے مائیلوس رونک نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔