ممبئی (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوینٹی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل فور میں جگہ بنا لی۔
موہالی میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو ساٹھ رنز بنائے۔ میزبان ٹیم نے کینگروز کوچھ وکٹ سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔
مین آف دی میچ ویرات کوہلی نے بیاسی رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا پہلا سیمی فائنل تیس مارچ کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دہلی میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز اور بھارت اکتیس مارچ کو ممبئی میں مدمقابل ہونگے ۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا فائنل تین اپریل کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ہو گا۔