فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں سانحہ لاہور کے خلاف وکلا کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
ڈسٹرکٹ بار کے وکلا کی جانب سے سانحہ لاہور کے خلاف دوسرے روز بھی یوم سیاہ منایا گیا اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔ وکلا کی جانب سے ریلی کا آغاز ڈسٹرکٹ بار سے کیا گیا جو کچہری بازار سے ہوتے ہوئے پریس کلب اور ضلع کونسل چوک تک پہنچی۔
وکلا نے ہاتھوں میں بینرز اور کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ وکلا کا کہنا تھا ملزموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔