لیہ (نامہ نگار) حکومت کی ناکام داخلہ پالیسی سے ملک کے لاء اینڈ آرڈر کرپشن بدعنوانی کی شکایت عام ہیں، حکومت سستا انصاف بچوں کی تعلیم صحت اور عدالتی نظام کو پہتر بنانے کی بجائے سارا زور اورنج ٹرین اور رنگ روڈ پر لگا رہی ہے، گلشن اقبال پارک واقع جوکہ میرے حلقہ NA 126 میں ہوا انتہائی دلدوز ہے معصوم بچوں خواتین اور مردوں کی ہلاکتوں نے دل ہلا کر رکھ دیا لیکن ہسپتالوں میں سہولت نہ ہونے سے بہت سی جانیں چلی گئیں جنہیں بچایا جا سکتا۔
تھا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے MNAپنجاب کی صدارت کے امیدوار شفقت محمود سابق جنرل سیکٹری یاسمین راشد نے گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمدخان کی رہائش گاہ پر صحافیوں نے گفتگوں کرتے ہوئے کیا یاسمین راشد نے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن عمران خان کا مثالی اقدام ہے دوسری جماعتوںکو بھی خاندانی سیاست سے نکل کر یہ راستہ اختیار کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے 15سے 20لاکھ ممبر بن رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پارٹی میں جمہوری نظام فروغ پائے اور کارکن اپنی آزاد مرضی سے اپنا لیڈر چنے ،شفقت محمود نے کہاکہ دہشت گردی بہت بڑا ناسور جسے جڑھ سے نکالنے کے لئے پاکستان قوم کو متحد ہونا ہو گا انہوں نے کہا کہ پاک فوج انتہائی مضبوط ہے صرف بلوچستان میںفرنٹیئر کور کے 650لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیں اور اب تک 15000سے زائد قربانیاں دی جا چکی ہیںہم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
Group Photo
حکومت داخلی طور پر مکمل ناکام ہو چکی ہے بڑے بڑے منصوبوں میں کرپشن اور بد عنوانی کی شکایت عام ہیں حکومت کی تر جیہات عوام نہیں خواص ہیں لوگوں کوپینے کا صاف پانی بچوںکی تعلیم صحت روز گار لاء ان آرڈر اور بہتر عدالتی نظام دینے کی بجائے اورنج ٹرین ،موٹر وے رنگ روڈ پر ذور لگایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کارڈیالوجی میں ایک بستر پر تین تین مریض پڑے ہیںاور حکومت 1سو 80کروڑ روپے میٹرو ٹرین پر خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے خارجہ پالیسی کے حوالہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی میں پہلے سے بہتری آئی ہے ،سعودہ عرب کی جانب سے 34ر کنی الائنس میں نواز شریف کا ذاتی فائدہ تو ہو سکتاہے اوور آل اس میں فائدہ نظر نہیں آرہا ۔حکومت نے آج تک وزیر خارجہ بھی نہیں بنایا اور اس سیٹ پر تین تین لوگ کام کر رہے ہیں ۔اس موقع پر ریجنل صدارت کے امیدوار عون عباس بپی ،ضلعی صدر پی ٹی آئی یاسر عرفات ،تحصیل صدر رانا عثمان ،چئیرمین یونین کونسل فیروز علی خان قاضی طارق سردار محی الدین خان سیہڑ،جام منظور،سید منور شاہ ،وائس چئیرمین شمش الدین خان ،ارشاد حسین سواگ ،شکیل خان گشکوری ،سردار اویش بشیر خان ،مصطفی سرگانی گشکوری ایڈوکیٹ ،حفیظ مانگٹ ،مجتبےٰ خان سرگانی غلام عباس سواگ ،چوہدری شوکت گجر ،حاجی نظیر گجر،رانا آصف ،ملک ریاض سامٹیہ،ملک محمد اکرم سامٹیہ موجود تھے۔