بھٹ شاہ: تفصیلات کے مطابق،، فنکشنل مسلم لیگ کے صوبائی رہنماہ پیر آف بھٹ شاہ سید علی بخش شاہ ناز لطیفی نے پیر جو گوٹھ میںفنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشواہ پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پاگارہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مٹیاری ضلع کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر پیر پاگارہ نے سانحہ لاہور واقع کی بھی شدیدالفاظ میں مزمت کی اور ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے میں بے گناہ مرد، بچے اور خواتین کو شہید کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں حر جمائت اور فنکشنل مسلم لیگ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن قابل تحسین ہے ، پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے عوام ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرے۔