مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 29/3/2016

DPO kasur

DPO kasur

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈی پی او قصور سید علی ناصر نے تھانہ مصطفی آباد کا اچانک دورہ کیا اورتھانہ ریکارڈ کی انسپکشن کی جرائم اور امن وامان کے حوالہ سے کوششوں کا جا ئزہ لیا ، انفرادی مقدمات ڈس کس کیے، ریکارڈ کی درستگی نہ کرنے پر محرر تھانہ مصطفی آباد ظفر اللہ کو معطل کر دیا، اس موقع پر ڈی پی او قصورسید علی ناصر رضوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی نا جا ئز حراست، اخفا ء جرم،تاخیر سے اندراج مقدمہ اورجھو ٹے مقدمہ کا اندراج قطعاً بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا۔

مجرمان اشتہاری ،پولیس اور شہریوں دونوں کے دشمن ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور ان کی پراپرٹی ضبط کروانے کیلئے قانونی کاروائی جلد ازجلد مکمل کی جائے ۔منشیات فروشوں ،جواء اور قحبہ خانو ں کیخلاف سخت ترین کریک ڈائون کریں ، اگر کسی پولیس افسر نے طمع نفسانی کی خاطر کسی مقدمہ کی تفتیش میں کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی یا نا انصافی کی کوشش بھی کی تووہ نوکری سے برخاست بھی ہوگا اور اس کے خلاف ضابطہ فوجداری کا مقدمہ درج کر کے اسے حوالا ت میں بندکیا جائے گا، انہوں نے افسران و ملازمین کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ بہادیں اور عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیا ر رہیں شہریوں کوتحفظ اور انصاف فراہم کریں جو ان کا حق ہے پیشہ وارانہ ٹائوٹوں کو تھانو ںمیں داخل نہ ہونے دیں۔ اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں کیونکہ ایماندار پولیس افسران کو ہی عوام سے عزت ملے گی۔تھانہ میں آنے والے سائلین سے خو ش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان بھروسہ کاایک مضبوط رشتہ پیدا ہوسکے ۔سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ مثبت صحافت کو فروغ دیں اور مظلوم کی داد رسی کا سلسلہ جاری رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو مستنصر نامی شخص سے موٹر سائیکل چھین اور اپنی موٹر سائیکل پھینک کر فرار، تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی مستنصر اپنی موٹر سائیکل ہیڈا 125پر قصور کی طرف جا رہا تھا کہ بستی رحمان پورہ کے قریب دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور ہزاروں روپت نقدی چھین لی اور اپنی چائنہ موٹر سائیکل پھینک کر فرار ہو گئے۔