محکمہ تعلیم اداروں میں نقل مافیا کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے ،MSO کراچی

Karachi

Karachi

کراچی: محکمہ تعلیم تعلیمی اداروں میں نقل مافیا کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے ، نقل اور جعلسازی سے طلبہ کے مستقبل تباہ ہورہے ہیںاور طلبہ امتحانات میں نقل کے بجائے محنت کو ترجیح دیں ، طلبہ قوم کا سرمایہ ہے نقل اور جعلسازی اس سرمائے کو دھمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے ایم ایس او کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی ، ناظم عمومی انور علی صدیقی ، ترجمان ایم ایس او کراچی عنایت اللہ فاروقی ، صفتین ظفر ، طارق معاویہ اور وزیر گل کاکہناتھاکہ کے سینٹرز میں دوران پرچہ جات طلبہ کیلئے تمام تر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ طلبہ نقل کے رجحان کو اپنے دلو دماغ سے نکال کر حقیقی معنوں میں ملک وقوم کا سرمایہ بننے کیلئے امتحانات کیلئے دل وجان سے محنت کرکے نقل مافیا کے ناسور کو مسترد کریں۔