گجرات کی خبریں 29/3/2016

GPI News

GPI News

GPI News

GPI News

گجرات (جی پی آئی) احمد جمیل بٹ جرمنی کے بیٹے ریلوے روڈ کے ممتاز بزنس نجم جمیل بٹ کے بھتیجے علی احمد بٹ کی شادی خانہ آبادی گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں سر انجام پائی ۔ تقریب میں چوہدری سلیم سرور جوڑا’ عنصر محمود گھمن’ حاجی اصغر گھمن’ چوہدری جمشید اقبال’ خالد گھمن’ حاجی سعید بھٹہ’ اسد منظور’ ساجد منظور’ میاں سعید گھمن’ کلیم بھٹی’ حاجی امجد منظور’ مسعود اختر بٹ’ نجم جمیل بٹ’ عمر جمیل بٹ’ زاہد بٹ جرمنی’ مہر حمزہ’ شفیع جواد ادریس’ الیاس جنجوعہ’ سید نثار حیدر کاظمی’ سید عقیل حیدر کاظمی’ طارق سلامت’ الیاس غفاری’ ارشاد نذر’ محمد اقبال’ عمران اقبال’ فیاض علوی’ نصر اللہ بٹ’ ہارون بٹ’ کاشف یو کے’ عدنان سرور بٹ’ حاجی ارشد بٹ’ جرمنی’ عمران منور’ خاور بشیر بٹ’ وقاص فاروق خان’ رئوف انور حان’ لطیف اللہ راٹھور’ تعریف اللہ راٹھور’ محمود بٹ’ منصور اختر’ مقبول بٹ’ ارشد خاں’ محمد ریاض بٹ’ میر اعجاز’ مہر عبدالسلام’ شجاعت طارق’ سلیمان گھمن’ فیصل گھمن’ مولوی خاں’ سکندر بٹ’ عثمان بٹ ملک’ سلیمان نعیم میر’ منیر ارشد بلو’ جنید اختر بٹ’ جواد بٹ’ عمران بٹ’ عبدالقیوم بھٹی’ عاصم بٹ’ ذیشان خان’ وقاص مختار’ طیب مختار’ عبداللہ مختار’ لیاقت علی بٹ و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں نئے سیشن کا آغاز 4 اپریل کو ہو گا۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں بچوں کے داخلے کے سلسلہ میں رابطے کئے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر شہزاد شفیق شرقپوری نے داخلوں کے سلسلہ میں والدین کی راہنمائی کیلئے مختلف ڈیوٹیاں تجویز کر دی ہیں۔ بچوں کے ٹیسٹ اور دیگر معاملات میں والدین کی راہنمائی کی جا رہی ہے۔ شاندار کارکردگی اور بہترین نتائج کی وجہ سے والدین کی کثیر تعداد داخلہ کیلئے رابطے کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ جس طرح وہ دن رات بچوں کی تعلیم کے سلسلہ میں کام کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ شاندار نتائج پر ہم شہزاد شفیق اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہمارا تعاون ان سے جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سماجی شخصیت مہر فاروق خالد کی دعوت ولیمہ میں اک عالم اُمڈ آیا۔ دعوت ولیمہ میں سابق ضلعی ناظم چوہدری شفاعت حسین’ سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود’ سابق تحصیل ناظم میاں ہارون مسعود’ چوہدری محمد الٰہی ایڈووکیٹ’ خالد اصغر گھرال MPA’ ذیشان زیب بٹ’ چوہدری رضوان دلدار(سٹی صدر پیپلز پارٹی)’ اسسٹنٹ کمشنر میاں مظہر اقبال’ خان دلاور خان’ چوہدری احتشام دلدار’ جاوید بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران’ میر انجم ‘ ڈاکٹر وضاحت حسین وڑائچ ‘ DMS ڈاکٹر آصف محمود’ صدر YDA پنجاب ڈاکٹر سعود افضل’ ڈاکٹر احتشام’ ڈاکٹر رفیع’ ڈاکٹر ضیاء غفار’ ڈاکٹر عابد نذیر’ MPA خدیجہ فاروقی صدر شعبہ خواتین ونگ پنجاب PMLQ ‘ ڈسٹرکٹ صدر شعبہ خواتین گجرات سابق MPA صفیہ جاوید چوہدری’ رانا عارف’ سہیل صفدر’ ذوالفقار علی باجوہ’ ڈاکٹر تجمل منیر’ راجہ تیمور طارق’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ محسن بشیر’ ڈاکٹر جواد UK’ یاسر سیٹھی (سیٹھی لیدر ہائوس) ‘ ارشد محمود’ آصف محمود’ چوہدری عاصم’ چوہدری ظہیر’ عامر جاوید’ مہر ناصر محمود’ چوہدری تنویر’ صہیب صفدر’ عابد بٹ’ عاطف عظمت’ چوہدری یعقوب آڑھتی منڈی’ طارق محمود دبئی’ امتیاز شاکر ایڈووکیٹ’ میاں اکبر جاوید ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) برسوں سے امریکہ میں ناکردہ گناہوں کی سزاکاٹنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق افواہیں پھیلائیں گئی جوپوری قوم کیلئے اذیت ناک ہے ۔یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان افواہوں کی تصدیق یاتردیدکے حوالے سے اپنے موقف کو سامنے رکھے تاکہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے کام کرنے والوں کوصورتحال کی درستگی کا علم ہوسکے۔ان خیالات کا اظہارڈاکٹر عافیہ صدیقی موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹرفوزیہ صدیقی اور کوارڈنیٹر عزیز الرحمن مجاہد نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس افواہوں سے متعلق مزید کہاکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال میں افواہوں کی نہ صرف تصدیق یاتردید کرے بلکہ وہ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کیلئے قدم اٹھائے ۔انہوں نے کہاکہ کسی حکومتی اہلکار نے ا ب تک اس افواہ کے بعد ہم سے رابطہ نہیں کیااورنہ ہی رابطہ کرنے پر کس قسم کا کوئی جواب دے رہے ہیں اور ان کا یہ رویہ انتہائی تکلیف دہ اوراذیت ناک ہے۔حکمرانوں کی یہ سازش ایک گھنائونی سازش معلوم ہوتی ہے۔ افواہ پھیلانے والوں کا یہ کارنامہ ایک منظم بین الاقوامی سازش ہے جس کے تحت وہ اس طرح کی افواہیں پھیلاکرڈاکٹرعافیہ صدیقی کے بین الاقوامی مسئلے پر پوری دنیا میں پھیلی ہوئی تحریک ہوئی دبانے اورپوری قوم سمیت عافیہ کی رہائی کیلئے جدوجہدکرنے والے بین الاقوامی کارکنوں کو مایوس کرناچاہتے ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ اور عزیز الرحمن مجاہد نے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کی افواہیں پھیلاکر ہمیں اورپوری قوم کو سخت ذہنی تکلیف سے دوچارکیا تاہم غلط خبروں کو منصوبہ بندی کے ذریعے پھیلانے کے باوجود ان پر کسی نے یقین نہیں کیا ۔تاہم عوام اتنی باشعور ہیں کہ وہ ان عناصر کے پروپیگنڈے کو بخوبی پہچان چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے حکومت کوپابندکیاگیا تھا کہ ہرہفتے عافیہ کی خیریت سے آگاہ کریںاوراہل خانہ کی ملاقات کروائیںاور وزیر اعظم کو ان کے امریکی دورے میں عافیہ صدیقی کے مسئلے کواٹھانے کی ہدایت کی اورکیونکہ یہ واقعہ پاکستانی حدود میںپیش آیا ہے لہٰذاڈاکٹرعافیہ کوپاکستان واپس لانے کی پوری کوشش کی جائے لیکن حکومت نے اب تک اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے کسی قسم کاکوئی رابطہ نہیں کروایااورنہ ہی خیریت بتائی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق مذکورہ افواہوں کے حوالے سے حکومت کو جلد عملی اقدامات کرکے ڈاکٹر عافیہ کے اہل خانہ سمیت پوری قوم کو آگاہ کرنا چاہئے۔ اس سمیت ان کی رہائی کیلئے بھی عملی اقدامات کرتے ہوئے انہیں جلد واپس لانے کیلئے کارروائی کرنی چاہئے کیونکہ ان افواہوں کے گردش کرنے کے بعد عافیہ مومنٹ سیکرٹریٹ میں لوگوں کا سیلاب اور کالز کاتانتابندھاہو ا اور حکومتی رابطہ نہ کرنے پر ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لہٰذا وقت آگیا ہے کہ اب ہم قوم کی بیٹی کے ساتھ کھڑے ہوں اور انہیں گھر واپس لائیں ۔ایف ایم سی کارلزویل نامی جس عقوبت خانے میںعافیہ مقید ہے وہ اپنی انسانیت سوزتشدد اوروحشیانہ سلوک کے باعث مشہور ہے اور اس میں آئے دن پراسرار اموات واقع ہوتی رہتی ہیں لہٰذا عافیہ کے متعلق ان افواہوں کو ہم نظراندازنہیں کرسکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات نورالعین نے ملازمین کے ہیلتھ کارڈ نہ بنانے پر سویٹس شاپس کو سیل جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر معروف فروٹ چاٹ شاپ کی انتظامیہ پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر کاروائی کے دوران اے سی گجرات کی قیادت میں فیصل گیٹ کے علاقہ میں مٹھائی محل کی چیکنگ کی جہاں انتظامیہ نے ملازمین کے ہیلتھ کارڈ نہیں بنائے تھے جبکہ اشیائے خورد پر ایکسپائری کی تاریخ بھی درج نہ تھی جس پر مذکورہ دوکان کو سیل کر دیا گیا۔ بعدازاں ٹیم نے مقامی فروٹ چاٹ کے کارخانہ کا معائنہ کیا جہاں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ کباڑ کا سامان پڑا تھا جس پر مذکور ہ چاٹ انتظامیہ پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئرجنید اختر نے کہا ہے کہ گیپکو کی ترقی اور خوشحالی ہمار واحد گول ہے ،کمپنی کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کیلئے کمپنی میں کوئی جگہ نہیں ہے،افسران ذاتی مفادات کو ترک کر کے ان پرکمپنی کے مفادات کو ترجیح دیں۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ اور ناروال سرکل آفسز کے افسران کے ساتھ سرکل کی کارکردگی بارے ہونے والے علیحدہ علیحدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی جی کسٹمر سروسز چوہدری منظور حسین ، ایس ای سیالکوٹ محمد ریاض، ایس ای نارووال انیس خاں، ایکسیئنزفیصل، نفیس،حبیب اللہ، شبیر بٹ، اعظم سومرو، جاوید اختر، محمد اشرف،ذوالفقار جوئیہ، آصف چھٹہ، ظفر الحق سمیت سرکلز ایس ڈی اوز اور آر اوز بھی موجود تھے۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ کمپنی کی خوشحالی کیلئے ڈسپلن، کوالٹی ورک اور کسٹمر سروسز پر مشتمل ہمارا تین نکاتی ایجنڈا ہے جس پر عمل کر کے اپنے کام میں نکھار پیدا کرنا ہے۔ افسران خود کو عوامی خدمت پر معمور رکھیں اور قوانین میں رہتے ہوئے صارفین کو حتی الامکان سہولت دیں ۔ہم نے لوگوں کے ذہن میں کمپنی کا امیج بدلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے روز مرّہ کے کاموں میں نفاست پید اکرنے کیلئے مختلف دفتری سرگرمیوں کے رجسٹر بنائیں اور اُن میں روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا اندراج کریں ۔ چیف ایگزیکٹو نے تاکید کی کہ ۔ انجینئر جنید اختر نے اس بات پر زور دیا کہ یکوری کو مزید بہتر بنایا جائے اور پرانے واجبات کی وصولی کیلئے بھی ٹارگٹ سیٹ کریں، بجلی کے نادہندگان سے قومی خزانے کی پائی پائی وصول کریں ۔انہوں نے ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقہ کی تمام سب ڈویژن دفاتر میں اچانک چھاپے ماریں اور ہدایات کے مطابق ریکارڈ چیک کریں۔چیف ایگزیکٹوجنید اخترنے واضع کیا کہ فیلڈ افسران پرو فیشنل ازم کو اپنائیں دُرست میٹر ریڈنگ کی روش کو اپناتے ہوئے صرف ایس ڈی اوز اور ایکسیئنزہی اپنے بڑے کنکشنوں کی ریڈنگ خود کریںجہاں کہیں بھی غلط ریڈنگ کی شکایت موصول ہوئی اس کے لئے متعلقہ افسر جوابدہ ہو گا ۔انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کے ساتھ اپنا رویہ نہایت ہمدردانہ رکھیں اور اُنکے مسائل حل کرنے میں بڑھ چڑھ مدد کریں تا کہ کسٹمر ز کو اچھا پیغام جائے اور کمپنی کے وقار میں اضافہ ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں مریضوںکو سو فیصد مفت ادویات کی فراہمی ،نیورو سرجری وارڈ میں خدمات کو بہتر بنانے کے لئے درکار وسائل کی دستیابی یقینی بنائی جائے، ہسپتال کے ڈرگ سٹور کی تزئین نو کرکے ادویات کا ریکارڈ کمپوٹرائز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب اور ڈرگ سٹور کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے حاجی عمران ظفر، پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال گل، ای ڈی اوز چوہدری اصغر، ڈاکٹر طاہر بشیر، چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی اورنگزیب بٹ، ایم ایس ڈاکٹر شیر علی نیازی، صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود زاہد ، سرپرست انجمن بہبودی مریضاں چوہدری سلیم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ ٹی بی وارڈ کی تزئین وآرائش کے لئے فوری کام شروع کیا جائے اور اسے باقاعدہ چیسٹ وارڈ کی حیثیت سے اپ گریڈ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ، ایمرجنسی وارڈ میں اس طرح کا نظام وضع کیا جائے کہ کسی ایمرجنسی کی وجہ سے ہسپتال لائے جانیوالے مریض کا اسکے لواحقین کے پہنچنے سے پہلے ہی بہترین علاج اور دیکھ بھال ممکن ہو سکے۔ ڈی سی او نے کہا کہ عزیز بھٹی ہسپتال میں نواز شریف میڈیکل کالج او ر ہسپتال کے ڈاکٹرز کے ڈیوٹی روسٹر پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی سی یو کے قیام اور طبی آلات کی مرمت کے بعد خدمات میںمزید بہتری آئی ہے جبکہ ایمرجنسی وارڈ کے لئے الگ الٹراسائونڈ مشین کی خریداری کے لئے ٹینڈرز آج کھلیں گے۔ ڈرگ سٹورز کے دورہ کے موقع پر انہوںنے ہدایت کی کہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ مذکورہ عمارت کی فوری ضروری مرمت اور تزئین وآرائش کا کام شروع کرے ، یہاں انڈسٹریل ریک رکھے جائیں نیز ادویات کاریکارڈ کمپوٹرائز کیا جائے ۔ انہوںبتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ہسپتال کی سکیورٹی کے لئے پولیس اہلکاروںکی تعداد ڈبل کرنے کی ہدایت کردی ہے اسی طرح نواز شریف میڈیکل کالج اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال انتظامیہ اپنا سکیورٹی سٹاف بھرتی کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب اربوں روپے کے وسائل فراہم کررہی ہے ، بہتر انتظامی صلاحیتوں اور جذبے برئوے کار لاتے ہوئے شہریوں کو اس سے بہتر طریقے سے مستفید کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل ایم ایس ڈاکٹر شیر علی نیازی، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران ، صدر پی ایم اے نے ڈ ی سی او کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) محکمہ زکواة کی طرف سے مختلف فنی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 686طلبہ کو وظائف کی فراہمی، عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے لئے 1کروڑ33لاکھ92ہزار روپے کے فنڈز فراہم کر دیے گئے ہیں، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ضلعی چیئرمین زکواة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر احمد گوندل نے ان اداروں کے سربراہان کو امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے، ڈی او سوشل ویلفئیر چوہدری امجد کلیر، ڈسٹرکٹ زکواة آفیسر، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عابد ملک، صدر مرکزی انجمن تاجراں جاوید بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹوٹ گجرات میں زیر تعلیم 371طلبہ کو فی کس تین ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے چھ ماہ کے وظائف کی ادائیگی کے لئے 66لاکھ78ہزار روپے ، گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لالہ موسیٰ کے 315طلبہ کو وظائف کی ادائیگی کے لئے 56لاکھ88ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ہیلتھ ویلفئیر کمیٹی عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے زیر اہتمام مستحق مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے لئے 8لاکھ82ہزا ر 280روپے جبکہ ہیلتھ ویلفئیر کمیٹی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے زیر اہتمام مریضوںکو ادویات کی فراہمی کے لئے 1لاکھ43ہزار850روپے کے فنذ ز جاری کئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ رواںمالی سال کے دوران فنی تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ اور مریضوںکو ادویات کی فراہمی کے لئے محکمہ زکواةکی طرف سے دوسری قسط جاری کی گئی ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان اداروں سے فنی تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ وطالبات نہ صرف خود اپنے پائوں پر کھڑے ہونے کے قابل ہوسکیں گے بلکہ معاشرے کے دیگر افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ ضلعی چیئرمین زکواة کمیٹی چوہدری تنویر گوندل نے بتایا کہ محکمہ زکواة کی طرف سے دیے گئے وظائف سے فنی تعلیمی ادارو ں میں زیر تعلیم طلبہ کو کمپیوٹر، آٹو کیڈ، پلمبرنگ، کلینکل اسسٹنٹ ، پریس میکنک، انڈسٹریل سولر ٹیکنیشن، بیوٹیفکیشن کورسز کرائے جاتے ہیں۔ ضلعی چیئرمین زکواة و عشر کمیٹی نے بتایا کہ ہسپتالوں کے لئے فراہم کئے جانیوالے فنڈز سے مستحق افراد بہتر طریقے سے مستفید ہو سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) محکمہ زراعت( توسیع) کے زیر اہتمام جلالپور جٹاں سپورٹس اسٹیڈیم میں شاندار زرعی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے زرعی آلات تیار کرنیوالی کمپنیوںنے اپنے سٹالز لگائے تھے۔ نمائش کا افتتاح ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم پی ایز میاں طارق محمود، حاجی عمران ظفر، نوابزادہ حیدر مہدی، میجر(ر) معین نواز، راہنما مسلم لیگ ن نوابزادہ طاہرالملک کے ہمراہ کیا، ای ڈی او زراعت محمد جمیل، ڈی او زراعت توسیع چوہدری رفیق تارڑ، ڈی او سائل فرٹیلٹی چوہدری مبشر چیمہ، ڈی ڈی او سید سجاد حسین بخاری، زراعت افسران وجاہت گوندل، چوہدری خلیل، اسد یوسف نے مہمانان خصوصی کو نمائش کے اغراض مقاصد اور یہاں رکھے گئے زرعی آلات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور عوامی نمائندوں اور کاشتکاری سے وابستہ بڑی تعداد میں افراد نے نمائش میں رکھے گئے جدید زرعی آلات میں زبردست دلچسپی کا اظہار کیا اور محکمہ زراعت کی کارکردگی کو زبردست سراہا۔ واضع رہے کہ محکمہ زراعت وزیر اعلی پنجاب میاںشہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ڈی جی زراعت توسیع کی زیر نگرانی ضلع بھر میں کسانوںکو سبسڈی پر جدید زرعی آلات ، جدید بیج فراہم کر چکا ہے جبکہ کسانوں کی آگاہی کے لئے ضلع بھر میں پروگرامز کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ادب امن کا پیامبر ہے اور عوامی زندگی میں اُمیدوں کے چراغ روشن کرنے کا ذریعہ ہے۔ آج وطنِ عزیز پاکستان جس کرب و ابتلا میں مبتلا ہے اور ملک و معاشرہ کو جن آفات کا سامنا ہے اس صورتحال میں ادب کی صوفیانہ روایت کا احیا ایک خوش آئند امر ہے۔ ادب کا پیغام آس اور اُمید کے ذریعے عوام کو برداشت و تعاون کا سبق سکھانا ہے۔ جامعہ گجرات کی قلمکار سوسائٹی کا بنیادی مقصدطلبہ کے دلوں میں علم و ادب کی سچی جوت کو جگانا ہے۔ علم وا دب کے فروغ کے ذریعے ہم پاکستانی سوسائٹی کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی برائے انجینئرنگ وٹیکنالوجی اور سرپرست قلمکار سوسائٹی ڈاکٹر محمد سلمان طاہر نے جامعہ گجرات میں سٹوڈنٹس سروسز سنٹر کے تعاون کے منعقدہ دوسرے کُل پاکستان مقابلۂ نظم و غزل ، عشرہ اور بیت بازی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جامعہ گجرات میں اس عظیم الشان بین الجامعاتی مقابلۂ نظم و غزل کا انعقاد و جشن بہاراں کے سلسلہ کی ایک سنہر ی کڑی تھا۔ اس مقابلہ میں پاکستان بھر سے تیرہ جامعات نے شرکت اور طلبا و طالبات نے بیت بازی، غزل، نظم اور عشرہ کی اضاف میں اپنی فنی قابلیت کے جوہر دکھائے۔ اس مقابلہ کی افتتاحی تقریب کے مہمانان اعزاز میں صدرِ پاکستان کمپیوٹر سوسائٹی و کنسلٹنٹ جامعہ گجرات طاہر محمود چوہدری ، کنسلٹنٹBICو معروف دانشور حیدر معراج، معروف شعراء ڈاکٹر عبدالباسط صائم وعتیق الرحمان صفی، ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید، رانا حسنین اورنگزیب، ہارون شہزاد اور کوآرڈنینٹر انجینئر نعیم اللہ انمول شامل تھے۔ طاہر محمود چوہدری نے کہا کہ ادب انسانی مزاج میں شائستگی کے جذبات کو پروان چڑھاتا ہے اور اسے تہذیبی رچائو عطا کرتا ہے۔ گجرات ایک علم پرور اور ذہنی طور پر زرخیز خطہ ہے۔ موجودہ دور عالمگیریت کا ہے اورطلبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ مختلف زبانوں سے شناسائی حاصل کرتے ہوئے اپنی عملی مہارتوں کو پروان چڑھائیں۔ شیخ عبدالرشید نے کہا کہ ادب اصلاً کسی قوم کے تہذیبی ارتقاء کا نام ہے۔ گجرات ایک مردم خیز خطہ ہے اور یہاں کی سرزمین نے عظیم ادیبوں کو جنم دیا۔ اُردو زبان کاوشوں سے طلبہ میں حقیقی و معیاری تعلیم کے تصورات کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ حیدر معراج نے کہا کہ ادب احساسات و جذبات کے اظہار کا نام ہے۔ پاکستان کو موجودہ ابتلائی کیفیت سے نکالنے کے لیے طلبا وطالبات کی نوجوان نسل کی بہترین راہنمائی وتربیت ضروری ہے۔ ڈاکٹر عبدالباسط صائم نے اسی مقابلہ کے منتظمین کو ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ گجرات کے طلبہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی سطح پر شہرت حاصل کر رہے ہیں۔ انجینئر نعیم اللہ انمول نے کہا کہ ہم آج کے اس مقابلہ کو گلشن اقبال پارک کے شہدا ء کے نام معنون کرتے ہیں۔ علم و ادب کا فروغ قوم کی امن و سلامتی کا پیامبر ہے۔ رانا حسنین جہانزیب نے کہا کہ قلمکار سوسائٹی کا مقصد طلبا وطالبات میں تخلیقی تحریروں کے شوق کا فروغ ہے۔ اس کُل پاکستان مقابلہ میں گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ، پنجاب یونیورسٹی لاہورو گوجرانوالہ کیمپس، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور، واہ کینٹ یونیورسٹی، مرے کالج سیالکوٹ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، PUC ITلاہور، UVASلاہور، COMSATSاسلام آباد، UETلاہور، سپیریئر کالج گجرات اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی لاہور کی ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلہ کے منصنفین میں انجینئر نعیم اللہ انمول، انجینئر رانا عامر لیاقت اورانجینئر ہمایوں خان شامل تھے۔