اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں حکومتی وفد اور مظاہرین رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ رہا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے مظاہرین کے رہنما ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کا کہنا ہے کہ حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج دوپہر 12 بجے ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں عوام کو اچھی خبر ملے گی۔