لاہور : پولیس کا مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن، 23 افراد گرفتار

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں علامہ اقبال ٹاؤن اور گلشن اقبال پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف اور مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

تاہم شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 23 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کیلئے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔