واشنگٹن (جیوڈیسک) واقعہ رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو پیش آیا تھا جب خاتون رپورٹر مشیل فیلڈز نے ایک انتخابی ریلی کے بعد ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال پوچھنا چاہا لیکن کورے نے انہیں بازو سے پکڑا اور وہ گر گئیں جس سے انکی بازو پر زخم آیا۔
کورے نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالت میں اس سے انکار کریں گے۔ دوسری جانب فلوریڈا کے علاقے جوپیٹر کی پولیس نے واقعے کی فوٹیج جاری کی ہے۔