کرک (جیوڈیسک) ماری پٹرولیم نے ضلع کرک میں واقع بلاک سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ۔ کمپنی کے جاری اعلامیئے کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں واقع فیلڈ پر 5 ہزار 900 میٹری گہری کھدائی کے بعد تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے ۔
کنویں سے ابتدائی طور پر 1425 بیرل خام تیل اور 1٫18 ملین مکعب فیٹ گیس یومیہ حاصل ہو رہی ہے ۔ ماہرین کا کہنا کہ تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد ات پر انحصار کم ہوگا جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی ۔